اقوام متحدہ کے ترجمان استفان دوجاریک نے بتایا ہے کہ صیہونیوں کے مسلسل حملوں، مکانات فوری طور پر خالی کرنے کی ان کی دھمکیوں اور امدادی کارروائی کے رک جانے کے نتیجے میں حالات انتہائی تشویشناک ہیں۔
استفان دوجاریک نے کہا کہ غزہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اور وقت اور زندگی سمیت ہر چیز ختم ہو رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صیہونی حکومت جارحیت کے نئے دور میں غزہ پٹی کے 17 فیصد حصے پر مسلسل بمباری کر رہی ہے اور اقوام متحدہ کی جانب سے بھیجے جانے والے امدادی سامان کو بھی ضرورتمندوں تک پہنچنے نہیں دے رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ